روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نجف اشرف میں منعقدہ ہمہ جہت تجارتی فیسٹیول و نمائش میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبوں نے نجف اشرف میں منعقدہ ہمہ جہت نویں سالانہ تجارتی فیسٹیول و نمائش میں بھرپور شرکت کی ہے۔

روضہ مبارک کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ، الکفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی، الکفیل فوڈ انڈسٹریز، خیر الجود برائے جدید صنعتی و زرعی ٹیکنالوجی اور بُراق القمّہ برائے مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ اور دیگر ذیلی ادارے اس نمائش میں اپنے مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

الکفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی اپنے جدید منصوبہ جات کا تعارف پیش کر رہی ہے، جن میں "الکفیل انرجی سلوشنز" منصوبہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ اسی طرح، الکفیل فوڈ انڈسٹریز کی طرف سے "الکفیل صاف پانی پلانٹ"، "الکفیل ڈیٹ سیرپ یونٹ" اور "الکفیل کھجور پروڈکٹس" کی نمائش جاری ہے۔

شعبۂ انجینئرنگ پراجیکٹس بھی اپنی نت نئی مصنوعات پیش کر رہا ہے، جن کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا اور ملکی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعمیراتی جدتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

ادھر "خیر الجود کمپنی" اپنی صنعتی و زرعی مصنوعات کو عوامی سطح پر متعارف کرانے اور ان کی ترویج کے لیے نمائش میں کافی سرگرم عمل ہے۔

جبکہ "بُراق القمّہ کمپنی" نے اپنے نئے اسمبلنگ پلانٹ کے تحت تیار کردہ ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو نمائش کا حصہ بنایا ہے۔

یہ بین الاقوامی تجارتی نمائش عراق، مصر، شام، پاکستان، اردن، ایران، بھارت اور متحدہ عرب امارات کی 300 سے زائد کمپنیوں کی شرکت سے منعقد ہوا، جس کا مقصد تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اقتصادی تبادلے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: