شعبۂ صحن شریف کے معاون سربراہ زین العابدین قریشی نے بتایا کہ ہمارے شعبے کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں امام محمد تقی(ع) کی مظلومیت اور فضائل کو اچاگر کرنے کے لیے دسیوں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اہل بیت(ع) سے عقیدت اور ان کے مصائب پر حزن وعزاء کے اظہار اور دینی شعائر کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تسلسل کے ساتھ جاری کاوشوں کا حصہ ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہل بیت(ع) سے منسلک تمام ایام عزاء میں عزائی تقریبات اور مجالس عزاء کا انعقاد کرتا ہے، تاکہ اہلِ بیت علیہم السلام کی حیات و تعلیمات کو یاد کیا جا سکے اور ان کی بتائی ہوئی اسلامی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ سلسلہ ناصرف شعوری بیداری کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ معاشرے میں دینی وابستگی اور روحانی فضا کو بھی مستحکم کرتا ہے۔