روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ بین الحرمین نے امام محمد تقی(ع) کی شہادت کی مناسبت سےعزائی بینرز آویزاں کر دیئے ہیں کہ جن پر امام(ع) کی مظلومیت کو رقم کیا گیا ہے۔ وہ مظلومیت جو وقت کے طاغوتوں نے زہر کی چپ چپاتی آگ میں چھپا دی تھی، آج پوری دنیا کی ہوا میں پکار بن کر گونج رہی ہے۔
رحمتیں ہوں اُس ہستی پر جس نے کم عمری میں علم و حلم کے دریا بہائے، اور صبر کی وہ داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک اہلِ ایمان کو حق کے ساتھ جینے کا سلیقہ سکھاتی رہے گی۔