عزاداروں کے جمع غفیر نے امام محمد تقی(ع) کی شبِ شہادت کے احیاء لیے کاظمین میں واقع ان کے روضہ مبارکِ حاضری دی اور پرسہ پیش کیا۔
ماہِ ذی القعدہ کی انتیسویں شب کو، جو امام محمد تقی(ع) کی شہادت کی شب کے طور پر جانی جاتی ہے، لاکھوں کی تعداد میں زائرین مختلف علاقوں سے کاظمین پہنچے اور امام(ع) کی عظیم قربانیوں اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو یاد کیا۔
اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرینِ کاظمیہ کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہوئے ہیں کہ جن میں طعام، مشروبات، اور طبی امداد سرفہرست ہے۔