گزشتہ روز سے عراق کے طول و عرض کے علاوہ بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین اور عزادار انتیس ذی القعدہ کو امام تقی(ع) کی یاد میں منعقد ہونے والی مجالس و ماتمی اجتماعات کا حصہ بننے اور مولا کے روضہ مبارک میں حاضری کے لیے کاظمین پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کی خدمت کے لیے ہمہ جہت انتظامات کیے ہیں۔ روضہ مبارک کا کاظمین میں قائم موکب زائرین کو کھانا، پانی، اور طبی امداد سمیت مختلف سہولیات فراہم کر رہا ہے۔