میڈیکل کیمپ کے انچارج ہاشم محمد نے بتایا کہ: عزادارانِ امام تقی(ع) کے لیے کاظمین میں لگائے گئے ہمارے کیمپ نے گزشتہ روز سے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا تھا اور اب تک 2000 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد اور معائنے کی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: اس مقصد کے لیے دو طبی مراکز قائم کیے گئے: ایک مردوں کے لیے اور دوسرا خواتین کے لیے تاکہ زائرین کو ہر ممکن طبی سہولت مہیا کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ فراہم کردہ خدمات میں ہنگامی طبی امداد، بلڈ پریشر اور شوگر کی جانچ، اور ان کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی صورت میں فوری علاج اور دیگر طبی خدمات شامل ہیں۔
ہاشم نے کہا کہ: طبی ٹیم 13 خواتین اور 8 مردوں پر مشتمل ہے، جب کہ متعدد رضاکار بھی اس خدمت میں شریک ہیں۔ یہ اقدام محکمۂ صحت کربلا کے تعاون سے انجام پایا، تاکہ کاظمین میں زائرین کو پیشگی احتیاطی تدابیر اور طبی مشاورتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔