روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امور نسواں کے ذیلی ادارے شعبۂ فاطمہ بنت اسد(ع) برائے قرآنی علوم نے امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
اس مجلس میں دوسرے (ينابيع الرحمة) قرآنی کورس کی طالبات نے شرکت کی، خطیبۂ مجلس نے امام محمد تقی(ع) کی سیرت، امت مسلمہ کی رہنمائی میں ان کے کردار اور امت کی طرف سے ان پر ڈھائے جانے مظالم کا ذکر کیا۔
مجلس عزاء کا اختتام مرثیہ و نوحہ خوانی پر ہوا۔