امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا مشترکہ جلوسِ عزاء کربلا میں برآمد ہوا

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے آج مام محمد تقی(ع) کی المناک شہادت کی یاد میں مشترکہ جلوسِ عزاء برآمد کیا اور دونوں روضات مقدسہ میں پرسہ پیش کیا۔
اس جلوس عزاء میں دونوں مقدس روضوں کے خدام کے علاوہ روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے اراکین کاظم عبادہ اور ڈاکٹر افضل شامی،دفتر متولیِ شرعی کے ڈائریکٹر جواد حسناوی اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ڈاکٹر افضل شامی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہل بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کو نہایت اہتمام سے مناتے ہیں، اور انہی ایّام میں سے ایک امام محمد تقی(ع) کا یوم شہادت بھی ہے، جس کے احیاء کے لیے یہ متحدہ جلوسِ عزاء نکالا گیا۔
اس جلوس عزاء کا صحنِ مطہر روضۂ حضرت عباس(ع) سے آغاز ہوا، بین الحرمین سے گزرتے ہوئے یہ جلوس روضہ مبارک امام حسین(ع) مین پہنچا، جہاں عزاداروں نے آقا حسین(ع) کی خدمت میں امام تقی(ع) کی شہادت پر تعزیت و پرسہ پیش کیا۔

جلوس کے دوران شرکاء نے درد و الم میں ڈوبے ہوئے نوحے، ماتمی اشعار اور عزائی کلمات بلند کیے، جو امامؑ کی مظلومیت اور مومنین کے دلوں پر اس سانحے کے اثرات کا گہرا اظہار تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: