روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترمتولی شرعی برائے امورِ نسواں کے ذیلی ادارے شعبۂ دینی رہنمائی برائے خواتین کی جانب سے امام محمد تقی(ع) کی المناک شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
شعبۂ مذکورہ کے میڈیا یونٹ کی سربراہ محترمہ رجاء علی نے بتایا: مجلس کا آغاز قرآنِ کریم کی تلاوت سے کیا گیا، جس کے بعد امام محمد تقی(ع) کی مخصوص زیارت پڑھی گئی۔ بعد ازاں روضہ مبارک کے شعبۂ حسینی خطابت برائے خواتین سے منسلک خطیبہ نے امام تقی(ع) کی سیرت پر ایک مدلل خطاب کیا۔
محترمہ رجاء علی کے مطابق یہ مجلس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں واقع سردابِ امام موسیٰ کاظم(ع) میں منعقد ہوئی، جس میں اس المناک سانحہ کو مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کے ذریعے یاد کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شعبۂ دینی رہنمائی برائے خواتین نے اس موقع پر بچوں کے لیے ایک خصوصی ثقافتی پروگرام بعنوان "براعم الکفیل" کا بھی اہتمام کیا، جس میں متنوّع سرگرمیوں کے ذریعے ننھے شرکاء کو امام محمد تقی(ع) کی شخصیت اور اُن کی عظیم سیرت سے روشناس کرایا گیا۔