روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی سے وابستہ شعبۂ حسینی خطابت برائےخواتین کی جانب سے امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد امام محمد تقی(ع) کی مخصوص زیارت پڑھی گئی۔ اس کے بعد (وَقَتَلُوا خَازِنَ الرَّحمَةِ) کے عنوان سے خاکہ پیش کیا گیا کہ جس میں امام محمد تقی(ع) کی حیاتِ مبارکہ کے اہم گوشوں اور آپؑ پر ڈھائے گئے مظالم کو بیان کیا گیا، نیز آپؑ کے فضائل و فرامین کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔
یہ پُرغم مجلس مرکز صدیقہ طاہرہ(ع) میں منعقد ہوئی، جس کا اختتام مرثیہ و نوحہ خوانی کے ساتھ ہوا۔ پورے ماحول پر غم و اندوہ کی کیفیت چھائی رہی، اور شرکاء نے عقیدت و اشکباری کے ساتھ امام مظلومؑ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔




