ان کلاسز کے منتظم سید محمد عبد الباری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ: قرآن علمی کمپلکس نے بصرہ کے مذکورہ علاقوں میں سمر قرآنی کورسز کا آغاز کر دیا ہے، جن میں 500 سے زائد طلباء کو ماہر اور تربیت یافتہ اساتذہ قرآنی علوم سے آراستہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کلاسز میں طلباء کو صحیح قراءت کے ساتھ منتخب سورتیں پڑھائی اور حفظ کروائی جا رہی ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ فقہ، عقائد، اخلاقیات اور سیرت اہل بیت(ع) کے اسباق بھی دیئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قرآن علمی کمپلکس نے ان سمر کورسز کے لیے تعلیمی اعتبار سے منظم اور علمی بنیادوں پر مرتب کردہ خاص نصاب تیار کیا ہے، ان کلاسز کا مقصد گرمیوں کی تعطیلات کے دوران طلباء کے وقت کو مفید انداز میں استعمال کرنا اور ایک قرآنی سوچ رکھنے والی، نیک اور باکردار نسل کو پروان چڑھانا ہے ایسی نسل جو قرآن کریم اور اسلامی تعلیمات سے محبت رکھتی ہو اور اہل بیت(ع) کی عطا کردہ روشنی میں زندگی گزارنے کا عزم رکھتی ہو۔




