روضۂ عباس(ع) کے خدام نے "یومِ عقدِ نورین" کی مناسبت سے روحانی عبادتی مراسم ادا کیے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے "یومِ زواجِ نورَین" یعنی حضرت علی بن ابی طالب(ع) اور حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یومِ عقد کی مناسبت سے روح پرور عبادتی مراسم بجا لائے۔

اس پُرنور موقع پر روضۂ مبارک کے منقبت خواں یاسر کربلائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: آج صحنِ مطہرِ روضۂ عباس(ع) میں مخصوص عبادتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز خدامِ حرم کی جانب سے زیارت نامۂ حضرت عباس(ع) کی اجتماعی قراءت سے ہوا۔ بعد ازاں، وفاداری، ایثار اور روحانی وابستگی کے جذبات سے لبریز نظم "لحن الإباء" پیش کی گئی، کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ترانہ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب ناصرف خدام حرم کے لیے روحانی تجدیدِ عہد کا موقع تھی بلکہ زائرین کی بڑی تعداد نے بھی اس میں شرکت کی، اور دونوں عظیم ہستیوں کے مقدس نکاح کی مناسبت سے خوشی، عقیدت اور انوارِ ولایت سے لبریز جذبات کا اظہار کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ یہ مخصوص مراسمِ عبادت، جنہیں عربی میں "الممارسة العبادية" کہا جاتا ہے، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر ہفتے پیر اور جمعرات کو باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں۔ ان روحانی محفل کا آغاز خدام کی صف بستہ حاضری اور زیارت کی اجتماعی قراءت سے ہوتا ہے، جس کے بعد "لحن الإباء" نظم پیش کی جاتی ہے جو روضۂ مبارک کے فضا میں ایک وجدانی کیفیت پیدا کر دیتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: