روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے حلہ میں واقع سیدہ شریفہ بنت امام حسن(ع) کے مزار میں "عقدِ نورین" کی بابرکت و پرمسرت مناسبت سے محفل کا انعقاد کیا۔
روضہ مبارک کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ سے وابستہ خطیب شیخ عبد الحسن طائی نے بتایا کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مزار سیدہ شریفہ(ع) کے تعاون سے امیر المؤمنین حضرت علی(ع) اور جناب سیدہ فاطمہ زہراء(ع) کے یومِ عقد کی یاد میں ایک پرمسرت روحانی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں مومنین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا: محفل میں مناسبت کے حوالے سے خطاب اور منظوم قصائد سمیت متنوع سرگرمیوں سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا گیا۔