الکفیل میوزیم کے "شعبۂ مخزن" کے سربراہ حسن ہادی کے مطابق: "یہ چھ روزہ ورکشاپ روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) کے مابین علمی و فنی تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے، جس کا مقصد وہاں کے عملے کو فنی اور علمی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کو تین اہم محاور میں تقسیم کیا گیا ہے:
اشیاء کا درجہ بندی، فہرست سازی اور دستاویز کاری
نوادرات و مخطوطات کی دیکھ بھال، مرمت اور تحفظ
عملے کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری اور عجائب گھر کے افتتاح کے لیے فنی تیاری
واضح رہے اس سے قبل الکفیل عجائب گھر اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) کے عجائب گھر کے درمیان ایک باضابطہ معاہدہ بھی طے پایا تھا، جس کے تحت روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع)کے منتخب عملے کو "علم المتاحف" (میوزیولوجی) کی بنیادیات پر پانچ روزہ تربیتی کورس دیا گیا، تاکہ ان کی پیشہ ورانہ استعداد کو بہتر بنایا جا سکے اور دونوں مقدس روضوں کے درمیان فنی اشتراک کو فروغ حاصل ہو۔