شاندار کارنامہ — العمید پرائمری سکول کے طلاب کی چھٹے سال کے بورڈ کے امتحانات میں کامیابی کی شرح سو فیصد رہی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلیم و تربیت سے وابستہ العمید سکولز نے پرائمری کی چھٹی جماعت کے بورڈ کے امتحانات میں سو فی صد کامیابی کا شاندار ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

العمید بوائز سکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل کَرکوشی نے اس عظیم کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے بتایا: العمید گروپ کے تمام پرائمری سکولوں نے تعلیمی سال 2024–2025 کے چھٹی جماعت کے بورڈ کے امتحانات میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: یہ نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ العمید سکولز ناصرف شعور و آگہی کی تعمیر میں مصروفِ عمل ہیں، بلکہ وہ امیدوں کی آبیاری کرتے ہوئے انسانی و تربیتی اقدار کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ یہ سب کچھ روضہ مبارک کے اس جامع تعلیمی منصوبے کا حصہ ہے، جو ایک مکمل فکری و تربیتی نظام کی بنیاد پر استوار ہے۔

ڈاکٹر کرکوشی نے اس کامیابی کو صرف ایک عددی کامیابی قرار نہیں دیا بلکہ اسے "تربیتی میدان میں کی جانے والی مسلسل کاوشوں، مؤثر پروگراموں، طلباء کی ہمہ جہت تربیت، اور مضبوط تعلیمی ڈھانچے" کا حقیقی نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ: العمید سکولز کی خدمات صرف اپنی تعلیمی حدود تک محدود نہیں، بلکہ یہ ادارہ ملک بھر کے مختلف صوبوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تربیتی ورکشاپس، تعلیمی مشاورت اور علمی معاونت جیسے اقدامات بھی انجام دے رہا ہے۔"

ڈاکٹر کرکوشی نے سکولز کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں اُن کی انتھک محنت اور تدبر شامل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے طلباء کے والدین کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے مسلسل نگرانی اور بھرپور تعاون کے ذریعے اس تعلیمی مشن کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: