اس سلسلے میں روضہ مبارک کے ایوان طلاء، روضہ مبارک کی دیواروں، اور دیگر نمایاں مقامات پر سیاہ چادریں بینرز اور کتبے آویزاں کیے گئے۔ بینرز کی تنصیب کے لیے ایسا مخصوص مواد استعمال کیا گیا، جس سے انہیں بعد میں آسانی سے ہٹایا جا سکے گا۔
ان پارچات اور بینروں کی تیاری، سلائی اور کشیدہ کاری کا کام روضہ مبارک کے شعبہ ہدایہ و نذورات کے تحت قائم "خیاطی و کشیدہ کاری" یونٹ نے انجام دیا ہے۔








