میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے امام باقر(ع) کی قبر اقدس کے پاس اپنی نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانے کے خواہشمند مومنین کے انداراج کا آغاز کر دیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ اطلاعات و نشریات نے امام محمد باقر(ع) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے امام باقر(ع) کی قبر اقدس کی پاس اپنی نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانے کے خواہشمند مومنین کے ناموں کا انداراج شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ٹیکنیکل انفارمیشن و نیٹ ورکس ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ یہ مراسم زیارت امام محمد باقر(ع) کے یوم شہادت جنت البقیع میں اُن کی قبر اقدس کے قریب انجام دیئے جائیں گے۔

اس مقصد کے لیے اندراج کروانے کے خواہشمند افراد الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے سیکشن میں اپنا نام لکھ سکتے ہیں۔ اندراج کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://alkafeel.net/?lang=ur

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur

https://alkafeel.net/Apps/Arabic/

نیابت میں زیارت کے لیے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انداراج کرنے والے مومنین کی نیابت میں زیارت کی ادائیگی مدینہ منورہ کے مقامی مؤمنین کی ایک رضا کار ٹیم انجام دے گی، جو امام باقر(ع) کا مخصوص زیارت نامہ، اور دو رکعت نماز (برائے قضاء حاجات) امام محمد باقر(ع) کی قبر اقدس کے قریب پڑھے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: