اس موقع پر نجف اشرف میں واقع شیخ وائلی انسٹی ٹیوٹ برائے خطابت کے سربراہ شیخ فیصل کاظمی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور ہمارے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجلسِ عزاء میں امام باقر علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ کے تین اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ پہلا پہلو: علمی مقام و کردار، دوسرا: سماجی و اصلاحی خدمات، اور تیسرا پہلو: کربلا کے تناظر میں امامؑ کا کردار اور اس یاد کو ایک زندہ تحریک میں تبدیل کرنے کا نظریہ تھا۔
شیخ فیصل نے کہا: ہر مناسبت اپنے دامن میں کئی دروس اور بصیرتیں لیے ہوئے ہوتی ہے۔ ہم امام محمد باقر(ع) کی زندگی سے جو اہم ترین دروس واسباق سیکھتے ہیں، ان میں شدت پسندی کا خاتمہ، شعور، خلوص نیت، علم و عمل میں اخلاص، اور فکری و ثقافتی بیداری شامل ہیں۔