اس جلوسِ عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن کاظم عبادہ سمیت متعدد اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
روضہ حضرت عباس (علیہ السلام) کے شُعبہ سادۃ الخدم سے وابستہ سید بدری مامیثہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہلِ بیت(ع) سے منسلک تمام مذہبی مناسبات کو نہایت عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔ انہی میں سے امام محمد باقر(ع) اور جناب مسلم بن عقیل(ع) کا یوم شہادت بھی ہے، جس کی یاد میں ہم ہر سال ایک مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحنِ اقدس سے شروع ہوا، اور ما بین الحرمین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) پہنچا، جہاں عزاداروں نے اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کیا۔
جلوسِ عزاء کے دوران سوگواران نے نوحہ و ماتم اور مرثیہ خوانی کے ذریعے اپنے غم و اندوہ کا اظہار کیا۔