روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور نے امام حسین(ع) کے سفیر حضرت مسلم بن عقیل(ع) کی شہادت کی یاد میں روضہ مبارک کے صحن میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین(ع) کے سفیر، حضرت مسلم بن عقیل(ع) کی سیرت، اسلامی اقدار کی ترسیخ اور امام حسین(ع) کے پیغام کو اہل کوفہ تک پہنچانے کے حوالے سے ان کے جاوداں کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ یہ مجلس اُن فکری و دینی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور کی جانب سے دینی مناسبات پر تسلسل کے ساتھ منعقد کی جاتی ہیں، کہ جن کا مقصد عقائدی مفاہیم کی ترسیخ اور مومنین کے سیرت اہل بیت(ع) سے مربوط رکھنے کے لیے اپنی شرعی اخلاقی ذمہ داری ادا کرنا ہے۔