شب عرفہ اور شب جمعہ کے احیاء اور مراسم عبادت و زیارت کی ادائیگی کے لئے لاکھوں زائرین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور زیارت کا شرف حاصل کیا۔
اس موقع پر کربلا کے مقدس شہر نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں ملکی وغیر ملکی زائرین کا استقبال کیا کہ جنھوں نے یہاں اہل بیت(ع) سے اظہارِ ولاء کی مجسم عکاسی کی۔
واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔