روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جناب مسلم(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تشریفات ہال میں جناب مسلم بن عقیل(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں روضہ مبارک کے خدام اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

شیخ علی دجیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب مسلم بن عقیل(ع) کی عظیم سیرت اور اسلامی اقدار کے فوروغ کے لیے ان کے کردار کا ذکر کیا اور امام حسین(ع) کے پیغام کو کوفہ کے عوام تک پہنچانے کے لیے ان کی جدوجہد کو بیان کیا۔

واضح رہے کہ یہ مجلس روضہ مبارک کی جانب سے اہل بیت(ع) کی یاد میں منظم کیے جانے والے پروگراموں کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: