لاکھوں مومنین نے یوم عرفہ کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور مراسم زیارت وعبادت انجام دیئے۔
بین الحرمین اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اطراف میں عراق کے مختلف شہروں اور دنیا بھر سے آئے ہوئے مومنین کا جمع غفیر زیارت، نماز اور دعاؤں میں مشغول نظر آیا۔
واضح رہے کہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضات مقدسہ کی زیارت کے جوار میں یہ سالانہ روحانی اجتماع نویں ذوالحجہ کو منعقد ہوتا ہے، لاکھوں مؤمنین اس مقدس دن کی برکتیں سمیٹنے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا و مناجات کرنے کے لیے کربلا کا رخ کرتے ہیں۔