روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے مقام امام مہدیؑ میں اعمالِ یومِ عرفہ کا اہتمام

کربلا میں واقع مقامِ امام مہدی(ع) میں اعمالِ یومِ عرفہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیے گئے کہ جن کا اہتمام مشترکہ طور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس اور مقام امام مہدی(ع) کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ نے زائرین کو اس مبارک دن کی اہمیت اور دعائے عرفہ کے آداب و طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد دعائے عرفہ، دو رکعت نماز اور حضرت امام حسین(ع) کی زیارت پڑھی گئی۔

مقامِ امام مہدی(عج) کی انتظامیہ نے زائرین کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے مربوط انتظامات اور دیگر خدمات کے ذریعے دعا و زیارت کے لیے پرسکون و روحانی ماحول فراہم کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبہ جات یوم عرفہ اور عید الاضحی کے بابرکت ایام میں کربلا آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو وقف کیے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: