شعبہ السادة الخدم کا یومِ عرفہ میں زائرین کے لیے خدماتی موکب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ السادة الخدم کے عملے نے اپنے موکب کے ذریعے یومِ عرفہ کے موقع پر زائرینِ روضۂ عباس(ع) کو بھرپور خدمات فراہم کیں۔

بابِ قبلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نزدیک لگائے گئے اس موکب میں زائرین کو ٹھنڈے مشروبات، پانی اور چائے پیش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ بالا شعبہ نے روضہ مبارک کے اندر اور باہر زائرین کے لیے کیے جانے والے خدماتی انتظامات میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبہ جات یوم عرفہ اور عید الاضحی کے بابرکت ایام میں کربلا آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو وقف کیے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: