لواءِ علی اکبر برگیڈ کے سات جوان شہداء کے قافلے میں شامل

اس عظیم وطن اور اس کے مقدسات کا دفاع کرتے ہوئے شجاعت و بہادری کے تمغے سینے پہ سجائے شہید ہونے والوں کا قافلہ جنت خلد کی جانب جاری و ساری ہے آج لواء علی اکبر برگیڈ کے سات شھداء کے جنازے آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں لائے گئے ان ساتوں شھداء نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
شھداء کے جنازوں کو ایک جلوس کی شکل میں پہلے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں لایا گیا کہ جہاں ان شھداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شھداء کی میتوں کو اٹھائے ہوئے یہ جلوس ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پہنچا جہاں زیارت حضرت عباس(ع) پڑھی گئی۔
شھداء کی تشیع جنازہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد کے علاوہ ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے تعاون سے لواء علی اکبر برگیڈ تشکیل دیا گیا کہ جس میں رضاکاروں کو عسکری تربیت دے کر شامل کیا گیا ہے لواء علی اکبر برگیڈ نے بیجی کے علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شرکت کی اور شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: