زائرین کی بڑی تعداد کی شبِ عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر روضہ حضرت عباس(ع) میں روح پرور حاضری

شبِ عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے روضہ مبارک پر حاضری کے لیے آ رہی ہے۔

کربلا کا مقدس شہر عراق کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرونِ ملک سے آنے والے لاکھوں مؤمنین کا خیر مقدم کر رہا ہے، کہ جو اس رات امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے کے لیے یہاں پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: