عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر مؤمنین کی بہت بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نماز عید ادا کی۔
کربلا اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے زائرین کی کثرت کے پیش نظر نماز عید ایک سے زیادہ مرتبہ وقفے وقفے سے صحن مطہر میں باجماعت ادا کی گئی تاکہ زائرین کی نقل و حرکت اور آمد رفت پر اثر انداز ہونے سے محفوظ رہا جا سکے اور زيادہ سے زیادہ مومنین کو اس مقدس مقام میں نماز عید کی ادائیگی کا شرف بھی حاصل ہو سکے۔
مومنین نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے عراق اور پوری دنیا میں امن وسلامتی کے قیام، شہداءِ عراق پر رحمت کے نزول اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدماتی امور کے شعبے زائرین کو اعمال کی ادائیگی اور شعائر اللہ کے قیام کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔