آج صبح سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے کہ جو عید الاضحی کی مبارک باد دینے کے لیے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان آنے والے مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں اور انھیں مبارک باد اور تہنیت پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک کربلا گورنریٹ کی معروف شخصیات، معززینِ شہر اور سرکاری وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔









































































