سیکرٹری جنرل روضۂ عباس(ع) سے روضۂ امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سید حسن رشید عبائچی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔

روضۂ امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سید حسن رشید عبایجی اور دیگر سینیئر عہدیداران پر مشتمل یہ اعلی سطحی وفد جب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری کے لیے پہنچا تو ان کا استقبال سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے ارکان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے کیا اور انھیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

مہمان وفد نے روضہ مبارک پہنچنے کے بعد مراسم زيارت ادا کیے اور روضہ مبارک کے اعلی اداری ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ مبارکباد پیش کرنے کے لیے آج صبح سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں کربلا گورنریٹ کی معروف شخصیات، معززینِ شہر اور سرکاری وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: