عید الاضحیٰ کے ایّام میں "الکفیل میوزیم" دیکھنے کے لیے آنے والے مہمانوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیرِ انتظام قائم "الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات" میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران اندرون و بیرونِ عراق سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

عجائب گھر کی انتظامیہ کے مطابق، ان ایام میں عجائب خانے کا مرکزی ہال صبح سے شام تک زائرین کے لیے کھلا ہے، جہاں حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضۂ اقدس کو ہدیۃً پیش کی گئی نایاب اور بیش قیمت اشیاء کو شوکیسز میں رکھا گیا ہے۔ ان تاریخی و ثقافتی نوادرات کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیّاح، محققین، اور ورثے سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس میوزیم کا رخ کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: