عید الاضحیٰ کے موقع پر "الفردوس انٹرٹینمنٹ سٹی" میں عراقی خاندانوں کا غیرمعمولی رش

عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر عراقی خاندانوں کی بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام قائم تفریحی مرکز "مدینۃ الفردوس" کا رخ کیا، جہاں جشنِ عید کو پُر لطف انداز میں منانے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

"مدینۃ الفردوس" کو ایک ہمہ جہت تفریحی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں سرسبز و شاداب کھلے میدان، رنگ برنگے پھولوں اور پرندوں سے آراستہ باغات، بچوں اور بڑوں کے لیے الگ الگ کھیلوں کی جگہیں، اور آرام کے لیے مخصوص گوشے موجود ہیں، جو اسے خاندانوں کے لیے ایک دلکش اور پُرسکون سیاحتی مقام بناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: