کربلا اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے عراقی خاندانوں کی بڑی تعداد نے عیدِ اضحیٰ کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام تفریحی مقام جنوبی گرین پیلٹ کا رخ کیا اور وہاں کے خوشگوار اور پُرسکون ماحول میں وقت گزارا۔
گرین پیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر ذیاب احمد شریفی نے کہا کہ جنوبی گرین پیلٹ میں عیدِ اضحیٰ کے ایام میں عراقی خاندانوں کی وسیع تر آمد کا مشاہدہ کیا گیا، ناصرف کربلا سے، بلکہ دیگر شہروں سے بھی تفریح کے لیے آنے والوں کا رش رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خوبصورت نخلستان میں وسیع و عریض سبزہ زار، فوارے اور آبشاریں، آرام دہ نشستیں، اور بچوں کے لیے تفریحی کھیل اور دیگر سہولیات موجود ہیں اور عید اور دیگر تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں خاندانوں کا یہاں آنا اور یہاں کے محفوظ اور پرسکون ماحول سے لطف اندوز ہونا اس منصوبے کی مقبولیت اور کامیابی کی علامت ہے۔
عراقی خاندانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے گرین پیلٹ منصوبے اور اس کے ترقیاتی کاموں اور دیکھ بھال کو بہت سراہا، کہ جس نے اسے ایک مشہور ، پرسکون اور محفوظ تفریحی مقام میں بدل دیا ہے۔