فاطمہ بنت اسد(ع) ڈویژن کی جانب سے خواتین ٹیچنگ اسٹاف کے لیے (هدى للناس) کورس کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امورِ نسواں سے منسلک فاطمہ بنت اسد(ع) ڈویژن برائے قرآنی علوم نے متعدد خواتین پر مشتمل تدریسی عملے کے لیے " (هدى للناس)" کورس کا انعقاد کیا۔

ڈویژن کی ڈائریکٹر فاطمہ موسوی نے بتایا کہ یہ کورس اسلامیات اور عربی کی معلمات کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ کورس کے آغاز سے پہلے ان معلمات کی قابلیت اور کورس کے مواد کی تعیین کے لیے ان کا انٹرویو لیا گیا کہ جس میں طرزِ تلاوت اور ذخیرۂ معلومات کو جانچا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ادارے نےکور س کے نصاب کی تیاری اور حصہ لینے والے تدریسی عملے کی مشغولیت کے مطابق کورس کا شیڈول ترتیب دینے سمیت کورس کے لیے تمام مطلوبہ امور کر انجام دیا۔

موسوی نے کہا کہ اس کورس کا مقصد فیمیل ٹیچرز کی معلومات میں اضافہ اور ان کے علمی اور اخلاقی مشن کو پورا کرنے کے بارے میں بیداری کو بڑھانا ہے، کیونکہ وہ معاشرے میں ایک فعال گروہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

واضح رہے فاطمہ بنت اسد(ع) ڈویژن قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے تاکہ لغت اور ایمان سے لیس قرآن کریم کی اقدار پر عمل پیرا نسل تشکیل پا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: