یہ ہفتۂ امامت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سےعیدِ غدیر کی مناسبت سے اس مرکزی شعار کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے : "نبوت و امامت—ایک ہی درخت کی دو ناقابلِ جدا شاخیں ہیں" جبکہ اس کا عنوان ہے: " آئمہ(ع) کی ہدایات: رشد و تقویٰ"۔ اس کی سرگرمیاں 17 ذی الحجہ 1446 (14 جون 2025) سے شروع ہوں گی،اور اس میں ایران، مصر، یمن، لبنان، سعودی عرب، الجزائر، کینیا، تیونس، افغانستان، مراکش، شام، ناروے اور کویت کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ جواد حسناوی نے کہا کہ اس میٹنگ میں شعبہ تعلقات عامہ کے تمام ذیلی ڈویژنز اور یونٹس نے تیسرے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کی حتمی تیاریوں پر تبادلہ خیال کے حصہ لیا، کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شعبہ نے ہفتہ کے دن شروع ہونے والے تیسرے بین الاقوامی ہفتۂ امامت میں شرکت کے سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات کو دعوت نامے پہنچا دیئے تھے۔
حسناوی نے بتایا کہ ہفتہ امامت کی تقریبات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیےہمارے شعبے کی جانب سے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتہ امامت کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہلِ بیت(ع) کی حیاتِ مبارکہ اور ان کے علمی ورثے کو ناصرف عصری تناظر میں روشناس کرانے کا عزم رکھتا ہے، بلکہ عصرِ حاضر کے فکری انحرافات، شبہات اور نظریاتی بحرانوں کا مدلل اور علمی حل فراہم کرنے میں آئمہ اطہار(ع) کے مؤثر کردار کو بھی بیان کرنا چاہتا ہے۔