اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میںایران پر ہونے والے صہیونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
اس بیان میں کہا گيا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
فلسطین پر قابض صہیونیوں کی طرف سے جمعہ کے روز فجر کے وقت کیے گئے گھناؤنے جرم کے نتیجے میں کئی معزز علماء، فوجی قائدین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور متعدد سائنسی اداروں اور مراکز کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ جرائم ایک مرتبہ پھر اس صہیونی گروہ کی جارحانہ اور خطرناک فطرت کو واضح کرتے ہیں۔ ہم ان شہداء کے لیے اللہ سے رحمت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں، ان کے اہلِ خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اس مجرمانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جارحیت کے مرتکب اس گروہ اور اس کے حمایت کنندگان پر دباؤ ڈالے تاکہ ایسے حملوں کو دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ غیور ایرانی عوام کی عزت اور رفعت کو دوام بخشے۔ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم.
(16/ ذی الحجہ/ 1446ھ) بمطابق (13/ جون/2025)
دفتر سید سیستانی (دام ظلہ) - نجف اشرف