شعبہ حسینی شعائر و مواکب کے نائب سربراہ محمد طرفی نے کہا: "عید غدیر کی عظیم مناسبت پر اہل کربلا نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے ایک مشترکہ جلوس نکالا اور اس روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور وہاں اس عظیم دن کو منانے کے لئے جشن غدیر کا انعقاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے زائرین کو نجف اشرف لے جانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد واپس لانے کے لیے دسیوں گاڑیاں فراہم کرنے کے علاوہ جلوس نکالنے کی منظوری حاصل کرنے، اسے منظم کرنے، اور روضہ مبارک امام علی(ع) میں عظیم الشان جشن کا انعقاد کرنے کے لئے بھی انتظامات کئے گئے۔
واضح رہے کہ اہل کربلا ہر سال عید غدیر کے موقع پر نجف اشرف میں جلوس غدیر نکالتے ہیں اور روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اس عظیم دن کو مناتے ہیں۔