علامہ صافی: واقعہ غدیر میں امام علی(ع) کی امامت کا اعلان صراحتاً کیا گیا، نہ کہ محض اشارتًا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اس بات پر زور دیا کہ واقعہ غدیر میں امام علی(ع) کی امامت کا اعلان اشارتًا نہیں بلکہ واضح طور پر صراحتاً کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔یہ ہفتۂ امامت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سےعیدِ غدیر کی مناسبت سے اس مرکزی شعار کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے : "نبوت و امامت—ایک ہی درخت کی دو ناقابلِ جدا شاخیں ہیں" جبکہ اس کا عنوان ہے: " آئمہ(ع) کی ہدایات: رشد و تقویٰ"۔ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں علمی اور سماجی شخصیات اس ہفتۂ امامت میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ آئيں ہیں۔
خطاب کا متن:
میرے مکرم بھائیوں، محترم علماء و اساتذہ، السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اللہم کشف عن هذه الأمة الغمّہ...
اللہم ردّ کید المعتدین الظالمین إلى نحورهم...
اللہم عجل بهلاک هذا الکیان المغتصب بمحمد وآلہ...

میں تمام مسلمانوں کو اس عظیم الشان عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بدخشي نے مفتاح النجاة میں لکھا ہے کہ نبی اکرم(ص) نے یوم غدیر اس آیت مبارکہ (﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾) کے نزول کے بعد مذکورہ بالا دعہ پڑھی۔

اس خطاب کے پورے متن کو پڑھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کریں۔

https://alkafeel.net/news/index?id=31490&lang=ar

اس خطاب کو دیکھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=j1kZ0HfoLns
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: