اس پروقار تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے ارکان، مختلف شعبوں کے سربراہان اور روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔
روضہ مبارک امام علی(ع) کی جانب سے تحفے میں بھیجے گئے پرچمِ ولایت کو اس تقریب میں بلند کیا گیا اور اس مناسبت کے حوالے سے مترنم و منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ پرچم کشائی محض ایک رسمی عمل نہیں، بلکہ یہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ساتھ وفاداری اور ان کی بیعت کا تجدید عہد ہے، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر غدیر خم میں اپنے خلیفہ اور ولی امر مقرر فرمایا تھا۔ یہ دن، امت مسلمہ کے لیے ولایت اور رہنمائی کا عظیم پیغام ہے جو ہر سال یاد رکھا جاتا ہے۔