روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن شريف کی جانب سے عید غدیر کی پرمسرت مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آنے والے زائرین کو متبرک تحائف، پھول اور مٹھائیاں پیش کی جا رہی ہیں۔
شعبۂ صحن کا عملہ روضہ مبارک کے مختلف حصوں میں زائرین کو گلاب کے پھول اور مٹھائیاں پیش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبۂ صحن خوشی کی ہر مناسبت پر، خاص طور پر آئمّة المعصومين (ع) کے ایام میلاد،عید الفطر، عید الاضحیٰ اور عید غدیر کے ایام سعید پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آنے والے زائرین کا استقبال عطرور ، پھولوں اور مٹھائیوں سے کرتا ہے۔