تیسرے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں تیسری علمی وتحقیقی نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے آج بروز پیر، تیسرے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں تیسری علمی وتحقیقی نشست منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبون کے سربراہان کے علاوہ ملک و بیرون ملک سے آئی ہوئیں علمی، دینی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

یہ ہفتۂ امامت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سےعیدِ غدیر کی مناسبت سے اس مرکزی شعار کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے : "نبوت و امامت—ایک ہی درخت کی دو ناقابلِ جدا شاخیں ہیں" جبکہ اس کا عنوان ہے: " آئمہ(ع) کی ہدایات: رشد و تقویٰ"۔ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں علمی اور سماجی شخصیات اس ہفتۂ امامت میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ آئيں ہیں۔

ڈاکٹر شیخ حسام العبیدی کی زیرِ صدارت اور شیخ جاسم کَرکوشی کی زیرِ نظامت اس علمی و تحقیقی نشست کا انعقاد امام حسن(ع) ہال میں ہوا کہ جس کا آغاز قاری جناب کرار علی نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔

نشست کے دوران پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالات یہ ہیں:
(الأبعاد الأخلاقية في وصايا الإمام الجواد -عليه السلام-) از:سيد علي محمد حسين حكيم،
(صفات ولي الأمر على ضوء وصية الإمام الحسين -عليه السلام- لأخيه محمد بن الحنفية: دراسة تحليلية) از: شيخ مهند عقابي،
(الميعاد المهدوي بين الإعجاز والسنن) از: شيخ عمار بغدادي،
(التحليل السندي والمتني للإمام الجواد -عليه السلام- إلى والي سجستان) از: شيخ محسن مظاهر شعبان
(المودة والنصح/ الآثار والمناشئ والتطبيقات في كلمة الإمام الهادي -عليه السلام-) از سيد رياض عبد الأمير محسن فاضلي.

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے "ہفتۂ امامت" کی ان تقریبات کا مقصد اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کے علوم کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا، اور ان کی تعلیمات و افکار کو عصر حاضر کے بحرانوں کے حل کے طور پر پیش کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: