علامہ صافی کا بین الاقوامی ہفتۂ امامت میں شریک محققین کو خراجِ تحسین

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کی تقریبات میں شریک محققین کی علمی و فکری کاوشوں کو سراہا، اور اسے علومِ اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت کے لیے ایک مؤثر قدم قرار دیا۔

یہ اظہارِ خیال انھوں نے "ہفتۂ امامت" کی تیسری علمی نشست میں شرکت کے دوران کیا جہاں انھوں نے تمام محققین کے تحقیقی مقالات پر فردا فردا تبصرہ کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ ہفتۂ امامت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سےعیدِ غدیر کی مناسبت سے اس مرکزی شعار کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے : "نبوت و امامت—ایک ہی درخت کی دو ناقابلِ جدا شاخیں ہیں" جبکہ اس کا عنوان ہے: " آئمہ(ع) کی ہدایات: رشد و تقویٰ"۔ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں علمی اور سماجی شخصیات اس ہفتۂ امامت میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ آئيں ہیں۔

علامہ سید احمد صافی کے علمی مقالات کے بارے میں تبصرے اور خیالات جاننے کے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=31536&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: