داعش کے خلاف مکمل فتح حاصل کر کے ہی دم لے گے(ابو مھدی المھندس)

داعش کے خلاف لڑنے والے عسکری رضاکاروں کی تنظیم کے نائب صدر ابو مھدی المھندس نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارت کی عبادتی رسومات کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا اور رضاکاروں کی داعش کے خلاف کامیابیوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
علامہ صافی نے عسکری رضاکاروں کی شجاعت اور بہادری کو سراہا اور ان کی عراق اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ابو مھدی المھندس نے عسکری رضاکاروں کی داعش کے خلاف کامیابیوں اور فتح و نصرت کے بارے میں علامہ صافی کو بریفنگ دی اور روضہ مبارک میں کھڑے ہو کر وعدہ کیا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف مکمل فتح حاصل کر کے ہی دم لے گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: