روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے اُمورِ نسواں سے وابستہ شعبۂ حسینی خطابت برائے خواتین نے عیدِ غدیر کی مناسبت سے دینی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
مرکز صدّيقة طاهرة(ع) اور روضہ مبارک کے صحن میں واقع سرداب امام موسیٰ کاظم(ع) میں جشنِ غدیر کے سلسلہ میں منعقدہ ان محافل کے دوران (الميثَاق المَأخوذ) کےعنوان سے خاکہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف ثقافتی و دینی سوالات پر مشتمل معلوماتی مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں زائرات نے بھرپور حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد ناصرف عیدِ غدیر کی ایمانی عظمت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ اہل بیت(ع) کے پیغامِ ولایت کو زندہ رکھنا اور خواتین کو اس میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے۔