روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی جانب سے عیدِ غدیر کی مناسبت سے روحانی و عبادتی مراسم کی ادائیگی

عیدِ غدیرِ کے پُروقار موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے روضہ اقدس کے صحن میں روحانی و عبادتی مراسم ادا کیے جن میں زائرین نے بھی شرکت کی۔

مراسم کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی زیارت پڑھی گئی۔ اس موقع پر خدامِ روضۂ عباس(ع) نے روح پرور نظم "لحن الإباء" پیش کی، جس کے بعد عیدِ غدیر کے ایمانی و روحانی پیغام کو اجاگر کرنے امام علی ابن ابی طالب(ع) کے فضائل و مناقب پر مشتمل قصائد بھی پیش کیے گئے۔

قابلِ ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام ہر پیر اور جمعرات کو یہ مراسم ادا کرتے ہیں، اور حضرت عباس(ع) سے عہدِ وفا کی تجدید کے ساتھ ساتھ اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کو بھی یاد کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: