روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر شرعی متولی برائے اُمورِ نسواں سے وابستہ شعبۂ دینی رہنمائی برائے خواتین نے عیدِ غدیرِ کی مناسبت سے بچوں اور زائراتِ روضۂ عباس(ع) کے لیے ایک علمی و فکری فیلڈ مقابلے کا اہتمام کیا۔
مذکورہ بالا شعبہ میں میڈیا یونٹ کی سربراہ محترمہ رجاء علی نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے عید غدیر کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرات اور بچوں کے لیے ایک معلوماتی اور ثقافتی مقابلہ منظم کیا، جس میں زائرات سے واقعۂ غدیر کے حوالے سے سوالات کیے گئے اور درست جواب دینے والی زائرات کو روضہ مبارک کے متبرک تحائف دیئے گئے۔
اس مقابلے کا مقصد واقعۂ غدیر اور امیر المومنین(ع) کے عظیم کردار، ان کے خطبات و فرامین، ان کی بلند شخصیت و مقام اور دعوتِ اسلام کی خاطر ان کی بے مثال کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔