روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی زیر تعمیر کالونی مجمع الکفیل السکنی میں ہونے والی آخری تعمیرات(تصویری رپورٹ)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی زیر تعمیر رہائشی کالونی ’’مجمع الکفیل السکنی‘‘ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبہ پر کام کرنے والی دونوں کمپنیاں مقررہ مدت میں تمام تر تعمیری کاموں کو مکمل کرنے کے لئے روزانہ ایک سے زیادہ شفٹوں میں کام کر رہیں ہیں. اس سلسلہ میں ہونے والی نئی تعمر کو آپ زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ 305,000م2رقبہ پر تعمیر ہونے والی اس کالونی کو38 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے کہ جس میں 829 رہائشی گھر اور متعدد سکول، ہسپتال، مارکیٹیں اور بہت سی دیگر عمارتیں شامل ہیں
ان 38 حصوں کو منصبوے اور طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق باری باری مکمل کیا جا رہا ہے اور اس وقت ان تمام حصوں میں کام جاری ہے بیشتر حصوں میں تعمیری کام اپنے آخری مراحل کو پہنچنے والا ہے۔
یہ کالونی کربلا، حلہ اور نجف کے سنگم پر تعمیر ہو رہی ہے اور اس میں تعمیر ہونے والے گھروں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں کام کرنے والے خدام کو انتہائی آسان اقساط میں فروخت کیا جائے گا اور ہر قسط ان کی ماہانہ تنخواہ سے کاٹی جائے گی اور ان گھروں کی تقسیم کے لئے روضہ مبارک نے خاص لائحہ عمل تیار کیا ہے کہ جس کے تحت سب سے پہلے یہ گھر ان ملازمین کو ملیں گے کہ جن کی ملکیت میں پہلے سے کوئی گھر نہیں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: