روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ دینی امور نے نینویٰ میں عیدِ غدیر کی پرمسرت مناسبت کے احیاء کے لیے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا۔
محفل کا آغاز قرآنِ مجید کی تلاوت سے کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ بالا شعبہ کے رکن شیخ حیدر عارِضی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس مبارک دن کے احیاء کی اہمیت اور نئی نسل میں اس کے اصولوں و اقدار کی ترسیخ پر زور دیا۔
شیخ عارِضی نے بتایا کہ: اس محفل میں اس عظیم تاریخی واقعے کو مؤثر و معبّر انداز میں تصویری طور پر پیش کیا گیا، جس میں غدیر کے دن کے اہم لمحوں اور ان کے اثرات کو انتہائی جذباتی انداز میں دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ، محفل میں مدح خوانوں نے عیدِ غدیر کے حوالے سے منظوم و مترنم نذرانۂ عقیدت بھی پیش کیا۔
یہ جشن شعبہ برائے دینی امور کی جانب سے مختلف صوبوں میں منعقد کی جانے والی اسی نوع کی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جو معاشرتی رابطوں کو مستحکم کرنے اور مسلمانوں میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔