اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر جواد حسناوی نے بتایا ہے کہ: وفد نے بیت اللہ الحرام میں فریضۂ حج ادا کرنے کے بعد کربلا آنے والے ایرانی شہریوں سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: اس ملاقات کا مقصد انھیں ہر ممکن معاونت فراہم کرنا ہے، کیونکہ خطے کے موجودہ حالات کی وجہ سے ان کا اپنے وطن واپس جانا ممکن نہیں ہے۔
حسناوی کے مطابق، وفد نے حجاج کرام کو حج کی سعادت پر مبارکباد دی، ان کی ضروریات اور مطلوبہ سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
ایرانی حجاج نے زائرین کی خدمت اور انھیں مطلوبہ ضروریات فراہم کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا۔