موسم گرما کی چھٹیوں کو دینی و تعلیمی حوالے سے ثمر آور بنانے کے لیے سمر قرآنی کورسز کا اہتمام روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلکس نے کیا ہے۔
کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ جواد نصراوی نے اس موقع پر بتایا کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبے قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے کربلا میں طلباء کے لیے منظم کیے گئے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کی اختتامی تقریب کے انعقاد کے لیے تمام مطلوبہ انتظامات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: یہ تقریب روضہ مبارک کے زیرِ انتظام قائم ابوالفضل العباس(ع) خدماتی کمپلکس میں منعقد کی جائے گی، جس میں سمر کورسز میں شریک تین ہزار سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔
شیخ نصراوی نے بتایا کہ کمپلکس نے عراق کے تمام صوبوں میں 45روزہ سمر قرآنی کورسز کا اہتمام کیا تھا جس میں عراق بھر کے مختلف صوبوں سے 70 ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ کورسز میں قرآنی علوم کے ساتھ ساتھ فقہ، عقائد، اخلاقیات اور سیرتِ اہل بیت(ع) جیسے اہم مضامین پڑھائے گئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ان قرآنی سمر کورسز کے ذریعے نئی نسل میں قرآن سے محبت، دینی شعور، اور تعلیماتِ اہل بیت(ع) کے ساتھ وابستگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔